متحدہ کے ارکان پرجوش”بلڈ پریشر کے سوا کسی دبا و میں نہیں“

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگارخصوصی) ایم کیو ایم کے اراکین استعفے دینے کے موقع پر انتہائی پرجوش اور پرعزم دکھائی رہے تھے سپیکر ایاز صادق کی طرف سے جب اراکین سے پوچھا گیا کہ وہ کسی پریشر میں تو نہیں ہیں جس پر اراکین نے جواب دیا کہ سوائے بلڈ پریشر کے وہ کسی دبا¶ میں نہیں ہیں سپیکر آفس میں موجود اراکین اپنی سلفیاں بناتے رہے پارلیمان میں عددی اعتبار سے چوتھی بڑی سیاسی جماعت نے جو کارڈ کھیلا ہے اس کے نتائج کیا ہوسکتے ہیں اس بارے میں تو آنے والا وقت ہی فیصلہ کرے گا مگر حکومت کے لئے ایک نیا بحران کھڑا ہوگیا ہے حکومت میں موجود ایک گروپ کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم والوں کے استعفے منظور کرلئے جائیں اور پارلیمانی سیاست سے ایم کیو ایم کو نکال دیا جائے۔
بلڈ پریشر

ای پیپر دی نیشن