ماڈل ایان علی افواہوں کی مداح نکلیں

Aug 13, 2015

کراچی (آئی این پی) سپر ماڈل ایان علی کے بارے میں جتنی بھی افواہیں انڈسٹری اور سوشل میڈیا میں گردش کرتی ہیں وہ ان پر خاص توجہ دیتی ہیں۔ ایان کو افواہیں بے پناہ پسند ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کو انہوں نے مندرجہ ذیل عنوان دیا ہے۔ ’’مجھے افواہوں سے محبت ہے اور مجھے ان سے اپنے بارے میں ایسی حیرت انگیز اطلاعات ملتی ہیں جو کہ میں خود بھی کبھی نہیں جانتی تھی‘‘۔

مزیدخبریں