لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر ڈی پی او شیخوپورہ کو آج بروز جمعرات طلب کرلیا جبکہ مقتول کے لواحقین نے انصاف کے حصول کیلئے احاطہ عدالت میں احتجاج بھی کیا۔ عدالت کے روبرو صوفیہ بی بی نے بتایاکہ عدالت نے شیخوپورہ پولیس کی غیرقانونی حراست سے ریحان کی بازیابی کا حکم دیا لیکن پولیس نے بازیاب کرنے کے بجائے ریحان کو 10اگست کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا لہٰذا انصاف فراہم کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو آج طلب کرلیا عدالتی سماعت کے بعد مقتول کے ورثاء نے احتجاج کیا مقتول کی والدہ رو رو کر دہائیاں دیتی رہی اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی۔
شیخوپورہ پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا ہائیکورٹ کے احاطے میں احتجاج
Aug 13, 2015