نیویارک (این این آئی) تیل پیدا کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیاں زور شور سے پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح 43.08 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں لیکن اس کے باوجود تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے کہا ہے کہ وہ تیل پید اکرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تیل پیدا کرنے والے گروہ نے ایک دن میں 31.5 ملین بیرل کی پیداوار کی اور یہ پیداوار صرف ایک ماہ قبل ہونے والے معاہدے سے 1.5 ملین بیرل زیادہ تھی اور کہا کہ زیادہ تیل ایران ، عراق اور سعودی عرب کی طرف سے آیا ہے۔ ایران کی یہ 2012ء کے بعد کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔