بیجنگ ( رائٹرز) چین کے صنعتی علاقے اور شمال مشرقی شہر کیانجن میں بڑے دھماکے سے کئی کلو میٹر تک عمارتیں ہل گئیں اور شیشے ٹوٹ گئے ۔ گرد آلود دھویں کا بڑا بگولہ اور شعلے کئی میٹر بلندی تک دکھائی دیئے ۔جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک سینکڑوںزخمی ہوگئے ۔ سرکاری چائنہ سینٹرل ٹیلی وژن اور میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد کی شیمنٹ کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا ہے ۔ سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے بھی ایسی ہی رپورٹ دی ہے ۔ وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ عینی شاہد خاتون پی چنگ نے میڈیا کو بتایا دھماکے سے میرے گھر کے شیشے اور فش ٹینک ٹوٹ گیا ۔ واقعی یہ بڑا دھماکہ تھا ۔
چین: باروی مواد کی منتقلی کے دوران بڑا دھماکہ‘ 7 افراد ہلاک‘ سینکڑوں زخمی
Aug 13, 2015