نیو یارک ( نوائے وقت رپورٹ) سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے خواہشمند بھارت کو دھچکہ لگا ہے ۔ بھارت کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکہ ، روس اور چین نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کو مسترد کر دیا ۔ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے اصلاحات کا خواہشمند تھا اور اس کیلئے باقاعدہ ایک مہم چلا رکھی تھی ۔ بھارت کی اس خواہش کے راستے میں پاکستان بڑی رکاوٹ تھا ۔