تحریک امداد باہمی کی سکیموں کیلئے حکومت 850 ملین روپے کے فنڈز جاری کریگی

Aug 13, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب چودھری بابر حیات تارڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک امداد باہمی کی متعدد سکیموں کیلئے 850 ملین روپے سے زائد کے فنڈز حکومت پنجاب فراہم کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 300 ملین روپے کے فنڈز کوآپریٹو سوسائٹیز کو ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے دیئے ہیں اس سکیم کے تحت 25 فیصد کوآپریٹو سوسائٹی کا ممبر اور 75 فیصد حکومت پنجاب فراہم کریگی۔ جسکی واپسی 22 سال میں ششماہی اقساط میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں