پاک ایران گیس پائپ لائن پرفوری عمل درآمد چاہتے ہیں: سرتاج عریز

مشیر خارجہ سرتاج عریزنے اسلام آباد میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن پرفوری عمل درآمد چاہتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینےکا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں-

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہا پسندی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی ہماری توجہ ہے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے سے ہی خطے میں ترقی ممکن ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی مکمل حمایت کرتاہے، خطے میں امن وسلامتی کاقیام مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان میں داعش کی موجود گی خطرناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اورحکومت کی طرف سے بےمثال میزبانی پر شکرگزار ہوں-

ای پیپر دی نیشن