توہمات کے تدارک کیلئے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

خواب میں امام ملے‘ تین بچوں کے باپ نے اپنا ہاتھ کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا۔
لاہور کے نواحی علاقے کاچھا کے کرامت نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے خواب میں امام نے کہا کہ کاروبار کرو، میں نے اپنا ہاتھ کاٹ کر انہیں تحفہ دیا ہے۔ توہم پرستی کی بنیاد پر ایسے خوفناک واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ کئی لوگ عقیدت میں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ بھاری نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے اور بعض اوقات معاملہ ہلاکتوں تک پہنچ جاتا ہے۔ چالاک اور شاطر افراد ایسے لوگوں کی سادہ لوحی کا فائدہ اٹھا کر مال بناتے اور عزتوں تک سے بھی کھیلتے ہیں۔ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے مذہبی سکالرز اور علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وطن عزیز میں علمائے کرام کی ہرشخص تک رسائی ہے وہ توہمات ختم کرنے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن