لاہور (آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں جہاں بھر ضرورت ہوگی رینجرز کی مدد لی جائیگی ‘ پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتا مگر ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے‘صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
پنجاب میں جہاں ضرورت پڑی رینجرز کی مدد لیں گے: آئی جی
Aug 13, 2016