لاہور (بزنس رپورٹر) اپنا بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فاروق عابد تُنگ نے کہا کہ حقیقی آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں آزاد ہوئے 69 سال بیت گئے لیکن آج تک سوائے چند ایک کے اپنا کوئی بھی بڑا قومی فیصلہ خود سے آزاد اور خود مختار قوم کی طرح نہیں کر سکے ہم آج بھی بہت سے معاملات میں غیروں کے دست نگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نچلی سطح پر نیم خواندہ ہنرمند افراد‘ خواتین‘ دیہی سطح پر لائیو سٹاک سے منسلک افراد‘ کسان و کاشتکار اور چھوٹے کاروباری افراد کو آسان شرائط اور کم شرح پر قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔
آزادی مجموعی معاشی استحکام کے بغیر بے ثمر ہے : فاروق عابد تُنگ
Aug 13, 2016