لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر انتظام فیصل آباد میں ہونے والے "نیشنل سکل انفارمیشن سسٹمـ"کے موضوع ہونیوالے سیمینارمیں شرکاء کوبریفنگ دی گئی۔آجروں اور ہنر مند افراد کے قابل اعتماد ڈیٹا کی دستیابی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع پید ا کرکے غربت کو کم کیا جا سکتاہے۔ ایم ڈی پی وی ٹی سی ساجد نصیر خان نے کہا کہ این ایس آئی ایس سیل تمام ڈیٹا کی ان پٹ پر عملدرآمد کرنے لیبر مارکیٹ کی ضرورتوں جیسے کیریرگائڈینس کیلئے بنیادی آلہ ہے۔