اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل سید صدرالدین شاہ راشدی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے مسئلے کے حل کےلئے پیر کو سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن حبیب الرحمن یزدانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ¾وفاقی وزیر سعودی عرب میں اپنے 5روزہ دورہ کے دوران سعودی وزرائ، گورنر اور دوسرے اعلیٰ حکام سے پاکستانی مزدوروںکے مسئلے کے حل کےلئے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر الدین راشدی