نومبر انتخابات میں ری پبلکن پارٹی ڈوبنے کا خطرہ ہے‘ نااہل ٹرمپ کی امداد بند کی جائے

فلوریڈا (این این آئی+ اے پی پی+ اے ایف پی) امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش دنیا کے 28 ممالک میں فعال ہے جبکہ امریکہ میں بھی پھیل رہی ہے۔ اوباما بطور صدر نا اہل ترین شخص ہیں، ان کے دور حکومت میں امریکہ کے قرضے دگنے ہو کر 20 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ امریکہ کی شرح نمو کم ہو رہی ہے اور غیر ملکی کمپنیاں اپنا کاروبار امریکہ سے دوسرے ممالک میں منتقل کر رہی ہیں۔ فلوریڈا میں ریلی کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہلیری اور کلنٹن فاو¿نڈیشن کرپشن میں ملوث ہیں، ایف بی آئی نے ہلیری اور کلنٹن فاو¿نڈیشن کے کرپشن کیس کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن اوباما انتظامیہ نے کرپشن کیسز کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔ دوسری جانب امریکہ کی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 70 اراکین نے جماعت کی قومی کمیٹی کے چیئرمین کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کی مہم کی جیت کے لیے اپنی ہی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد نہ کریں۔ خط پر دستخط کرنے والوں (جن میں کانگریس کے سابق اراکین بھی شامل ہیں) نے مسٹر ٹرمپ کی نااہلی، تفریقیت اور ان کے ریکارڈ کی غیرمقبولیت کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ان وجوہات کی بنا پر نومبر کے انتخابات میں پارٹی ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ سینٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ میچ میکونل نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ سینٹ میں پارٹی کا کنٹرول بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب سیاسی پنڈت یہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ جس طرح ہلیری کلنٹن کا گراف ا±وپر جا رہا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا نیچے آرہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب وائٹ ہاﺅس میں ایک خاتون دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور شخصیت کے طور پر براجمان ہو گی۔ ٹرمپ نے کہا اوباما اور ہلیری کو داعش کا بانی محض طنزیہ کہا تھا۔

خط

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...