لاہور(کلچرل رپورٹر ) برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 16 ویں برسی آج منائی جائے گی ۔خوش شکل اور خوبصورت آواز کی مالک نازیہ حسن نے پندرہ برس کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا ۔ ان کی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر ، ایکٹر وڈائریکٹر فیروز خان نے فلم قربانی میں ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ‘‘شامل کیا جس نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپرسٹار بنا دیا ۔ نازیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ 13اگست 2000 ء کو لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔