پارلیمنٹ ہا¶س کے سامنے ڈی چوک کھول دیا گیا، صفائی ہوگئی ، نواز شریف کے اگلے پاور شو کی چہ میگوئیاں

اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہا¶س کے سامنے ڈی چوک 4 برسں بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا،صفائی بھی ہوگئی،اسلام آباد میں نوازشریف کے ڈی چوک میں پاور شو کرنے کی چہ مےگوئیاں شروع ہوگئےں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پارلیمنٹ ہا¶س کے سامنے ڈی چوک کو 2013ءمیں تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے کے بعد کنٹینر لگا کر بند کردیاگیا تھا۔ ہفتہ کے روز اچانک بھاری مشینری کے ذرےعے ڈی چوک کی مکمل صفائی کردی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی چوک کی صفائی اسلام آباد کی میئر شیخ انصر عزیز کے زبانی احکامات پر فوری کی گئی ہے جو مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے ساتھ لاہور کے سفر پر ہیں۔ ڈی چوک کی صفائی اور راستے کو کھولے جانے کے بعد اسلام آباد کے حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ نوازشریف کے کہنے پر میئر اسلام آباد نے ڈی چوک کی صفائی کرائی ہے اور نوازشریف لاہور کے بعد اگلا بڑا پاور شو آئندہ چند روز میں ڈی چوک میں کریں گے۔
ڈی چوک/ صفائی

ای پیپر دی نیشن