گگومنڈی + ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) جعلی عامل‘ اوباشوں نے بچے اور 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک نمبر 431 ای بی کی دل کی مریضہ خاتون بشیراں بی بی زوجہ محمد اسلم دم کروانے جعلی عامل جاوید مسیح کے پاس چک نمبر 291 بی میں اپنے خاوند کے ہمراہ گئی۔ جعلی پیر نے اسے کہا کہ مرد باہر بیٹھ جائے۔ خاتون اندر چلی جائے۔ میں نے اکیلے میں دم کرنا ہے۔ بشیراں بی بی اندر چارپائی پر بیٹھ گئی۔ تھوڑی دیر بعد ملزم جاوید مسیح اندر آیا‘ زیادتی کی کوشش کرنے لگا تو خاتون نے مزاحمت کی جس پر ملزم نے پستول نکال لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کر ڈالی۔ خاتون کی چیخ و پکار پر اسکا خاوند اندر آیا تو ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا فرار ہوگیا۔ ننکانہ صاحب میں اوباشوں کی بچے اور خاتون سے زیادتی۔ نواحی گاﺅں شیخ دا ٹیوب ویل کے شرافت علی نے مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے عمران کو ملازم رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ روز وہ بھینسیں چرا رہا تھا کہ قمر حسین اسے جنگل کی طرف لے گیا۔ اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ نواحی گاﺅں کوٹ لہنا داس کی شہناز کوثر بچوں کے ساتھ گھر سو رہی تھی کہ ملزم افضل دیوار پھلانگ کر داخل ہوگیا۔ گن پوائنٹ پر مجھے کمرے میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
زیادتی