لاہور ( سپیشل رپورٹر) ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری یعقوب شیخ نے این اے 120سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔ وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے جبکہ ملی مسلم لیگ ان کی حمایت کرے گی۔ قاری یعقوب شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کے ہر محلہ میں وہ اپنا دفتر کھولیں گے اور بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ دریں اثناءصدر سیف اللہ خالد اور جنرل سیکرٹری شیخ فیاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صوبائیت و لسانیت کے جھگڑے ختم اوراخوت و رواداری کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیم و معیشت کا نظام بہتر اور قومی و ملی وحدت کو پروان چڑھایا جائے گا۔ آج 13اگست کو ناصر باغ مال روڈ پر بڑا جلسہ عام ہو گا۔ 14اگست کو چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ این اے 120میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ نظریہ پاکستان رائج کرنا ملی مسلم لیگ کا سب سے بڑا ہدف ہے۔
قاری یعقوب
این اے 120: ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ قاری یعقوب نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
Aug 13, 2017