لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوﺅں نے تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں عادل شاہ اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات چھین لئے اور مزاحمت پر عادل اور اسکی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے تھانہ شادباغ کے علاقہ میں وارث سے 45 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ سندر کے علاقہ میں عزیز کی دکان سے ایک لاکھ 78 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں عالم شیر کی دکان سے 30 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، لوٹ لیا۔ گلشن اقبال میں خرم کی گاڑی اور داتا دربار میں اصغر، اسلام پورہ میں سہیل، شاہدرہ ٹاﺅن میں شمیم، لٹن روڈ میں مشتاق، نواب ٹاﺅن میں حسن، گرین ٹاﺅن میں شکیل، باغبانپورہ میں رفیق اور ہیئر میں سجاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
ڈاکے