لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے عہدیداروں کو ملاقات کی دعوت دیدی۔ اس دعوت کو وکلاءججز تنازع کے حل کی طرف اہم پیش قدمی قرار دیا جا رہا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ملاقات کیلئے باضابطہ خط لکھا تھا۔ ملتان ہائیکورٹ بار اور ملتان بار کے عہدیداران 15 اگست کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ان سے ملاقات کریں گے۔
چیف جسٹس ملاقات