ایم کیو ایم نے سینٹ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا

Aug 13, 2017

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) نے سینٹ کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور سینٹ میں اپنے دو نوں امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرا لیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پر ملاقات کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں صوبائی وزرا ءنثار کھوڑو ، ناصر حسین شاہ ، کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم شامل تھے جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری ، ابوبکر، محمد شاہد اور خالد سلطان بھی موجود تھے۔ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے وفد کو اپنے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم/ حمایت

مزیدخبریں