لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ”نواز شریف“ نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذاتنامزدگی جمع کرا دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے مقابلے میں سابق وزیراعظم کے ہم نام نوازشریف نامی شخص نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے چاہنے والے نوازشریف نامی شخص نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوازشریف کو نااہل کر دیا گیا تو کیا ہوا، میں ہوں جو ادھورے منصوبے مکمل کروں گا۔