لوڈشیڈنگ: وہاڑی، پنڈی بھٹیاں میں عوام کا احتجاج، وولٹیج کی کمی بیشی بھی جاری

وہاڑی/ پنڈی بھٹیاں/ کسیسے (نامہ نگاران) بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔ وہاڑی میں صارفین پریشان، رہی سہی کسر بار بار ٹرپنگ اور وولٹیج نے نکال دی، صارفین کی لاکھوں مالیت کی الیکٹرونکس اشیاءجل گئیں۔ عوامی وسماجی اور شہری حلقوں احتجاج، وزیراعظم، وفاقی وزیر مملکت، بجلی و پانی، چیئرمین سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ۔ عوامی وسماجی حلقوں رانا عارف، محمدطیب، اسماعیل، رضوان قریشی، جمشید، اویس علی، عبدالمالک ودیگر نے احتجاج کرتے کہا کہ میپکو حکام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جنگل برالی فیڈرمیں گزشتہ ایک ماہ وولٹیج میں کمی پیش آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں وولٹیج کی کمی سے لا کھوں مالیت کی اشیاءجل گئیں جن میں ٹیوب ویل کی موٹریں، ٹی وی، فریج، اے سی، پنکھے وغیرہ شامل ہیں۔ پنڈی بھٹےاں گرد و نواح مےں لوڈشےڈنگ کیخلاف عوام کا اجتجاج۔ دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گےا۔ گرمی میں لوڈشےڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گےا۔ گلےاں بازار سنسان، مساجد مےں نمازےوں کو وضو کےلئے پانی کی عدم دستیابی دردِ سر بن گیا۔ انجمن تاجراں، انجمن غوثےہ و دےگر تنظےموں نے لوڈشےڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کےا ہے۔ کسسیے اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ۔ بجلی نہ ہونے سے نمازکے وقت وضو کے پانی بھی نہیں ملتا، ساری رات بجلی کی آ نکھ مچولی جاری رہی۔ بچوں بوڑھوں کا بُرا حال ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...