دنیا بھر میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے کیلئے اردار ادا کریں : صدر آزادکشمیر

Aug 13, 2017

مظفرآباد(صباح نیوز)صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر وسابق سیکرٹری خارجہ ایم اکرم ذکی کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مفصل رپورٹ پیش کرنے کیساتھ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سے متعلق پیش رفت پر صدر ریاست کورپورٹ بھی پیش کی ، ایم اکرم ذکی کے ہمراہ کوارڈنیٹر برائے آزادکشمیر محمد ذوالقرنین اور دیگر بھی تھے ۔ اس موقع پر محمد ذوالقرنین نے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ آبائی گاﺅں کونکاں کے دورہ کی صدر ریاست کو دعوت دی جوانہوں نے قبول کر لی ، ایم اکرم ذکی نے عالمی سطح پر اور حالیہ دور ہ انگلینڈ سے متعلق مسئلہ کشمیر پر آرگنائزیشن کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں اور کاوشوں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس کوصدر ریاست نے سراہا، صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں تمام کشمیر ی اپنا کردار اداکریں۔ تاکہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیاجاسکے ۔ ادھر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کی کوشش مقبوضہ جموںو کشمیر میں آبادی کی ہیت کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔عالمی برداری ہندوستانی شہریوں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں آباد کرنے کی ہندوستانی سازش کو رکوائے۔ ہندوستان آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے 1947 سے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام ہندوستان کے خلاف فیصلہ دے چکے ہیں۔
صدر آزادکشمیر

مزیدخبریں