پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نےشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ صوبے مےں اگلے انتخابات مےںجھوٹے نعرے لگانے والوں کی سےاست ہمےشہ کے لیے دفن کر دی جائے گی۔تبدےلی کے دعوےداروں نے عوام کو ماےوسی کے سوا کچھ نہےں دےا۔پختونوں نے تبدےلی کےنا م پر دھوکا دےنے والوں کی اصلےت دےکھ لی ہے اور اب تمام امےدےں اے اےن پی سے وابستہ کر لی ہےںوہ گذشتہ روز پی کے ون مےں وزےر کالونی خالصہ ٹومےں اےک شمولےتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پاکستان تحرےک انصاف کے صدر ملک اشتےاق اعوان، عامر حسےن قرےشی، طاہر خان، نعمان، غفار، آصف علی، غلام صاحب، حسن گل، عبدالمقدس، ثمےن اللہ، حاجی ظفر، نبی حسن وغےرہ ،کےو ڈبلےو پی،جماعت اسلامی اور پی پی پی کے سےنکڑوں کارکنان نے اپنے خاندانوں سمےت عوامی نےشنل پارٹی مےں شمولےت کا اعلان کےا۔جلسہ سے سابق صوبائی وزےر حاجی ہداےت اللہ، الحاج ملک جہانگےر ، اور ملک غلام مصطفی نے بھی خطاب کےا۔مقررےن کا کہنا تھا کہ اے اےن پی اےک بار پھر برسراقتدار آ کرصوبے کے باقی ماندہ دےرےنہ مسائل حل کرے گی انھوں نے کارکنان سے کہا کہ انتخابات کی تےاری شروع کر دےں اور پارٹی کا پےغام گھر گھر پہنچانے کے لےے کمر بستہ ہو جائےں۔
تبدےلی کے دعوےداروں نے عوام کو ماےوسی کے سوا کچھ نہےں دےا،غلام بلور
Aug 13, 2017