مارشل لاءلگا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے: جہانگیر ترین

ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین گزشتہ روز اسلام آباد سے ملتان ایئرپورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے وائس پریذیڈنٹ خالد جاوید وڑائچ‘ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ابراہیم خان‘ تحریک انصاف وکلاءونگ کے صدر غلام مصطفی چوہان اور دیگر رہنما¶ں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنی آمد کے فوری بعد جہانگیر خان ترین سابق رکن قومی اسمبلی قاسم خان ملیزئی کی رہائش گاہ پر گئے اور انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری طاہر حسین ملیزئی‘ رانا ندیم بھی موجود تھے۔ بعدازاں مختصر قیام کے بعد وہ ملتان ایئرپورٹ سے بہاولپور کیلئے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام کو عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر لانے کے لئے اکسا رہے ہیں۔ نااہلی کے بعد پاکستان کی عدلیہ اور فوج کو کھلم کھلا برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں مارشل لاءتو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور اسکا بھائی شہباز شریف اور انکے وزراءہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم آزاد عدلیہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ عمران خان بہت جلد ملک گیر دورہ کر کے عوام کو نواز شریف کی مزید کرپشن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...