لندن (آئی این پی)باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا پر باکسر اینتھونی جوشوا سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ تھا، خوش ہوں معاملہ کلیئر ہوگیا۔عامر خان نے کہا کہ کسی عام شخص کی طرح مجھے بھی غصہ آگیاتھا۔جوشوا نے عامر خان کی معافی قبول کرلی۔جس کے بعد عامرخان نے اینتھونی جوشوا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے جوشوا پر اہلیہ فریال کےساتھ تنازع میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھاجبکہ اینتھونی جوشوانے معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
عامر خان نے اینتھونی جوشوا سے معافی مانگ لی
Aug 13, 2017