;;;;کنٹرول لائن : آر پار تجارت مےں شامل آزادکشمےر کی 34 کمپنےاں بلےک لسٹ

Aug 13, 2017

سری نگر، مظفر آباد(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت مےن شامل آزاد کشمےر کی 34 اور مقبوضہ کشمےر کی 5تجارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے مےں اےک سرکلر بھی جاری کر دےا گےا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی 5تجارتی کمپنیوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 34 تجارتی کمپنیوں کوسرینگر مظفرآباد شاہراہ سے کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔ اوڑی میں مقبوضہ کشمےر سائےڈ پر آر پار تجارت کے کسٹوڈین ساگر ڈی ڈیوفڈ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ریاست کے تمام تاجروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان 34 بلیک لسٹ کمپنیوں سے کسی بھی قسم کا کوئی لین دین نہ رکھیں۔بتایاجاتا ہے کہ یہ پابندی دونوں اطراف کی انتظامیہ کی کوششوں کے بعد عائد کی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔
تجارتی کمپنیاں

مزیدخبریں