آزادیِ وطن !

مکرمی ! پاکستان ایک عظیم قوم کا عظیم وطن ہے ۔کروڑوں انسانوں کے دلوں کی دھڑکن ، آرزوﺅں کا محور ، منزل مراد اور روشن مستقبل کی نوید ۔ 71برس قبل برصغیر کے مسلمانوں نےاپنی وحدت ملی ،دینی حمیت اور وقار ماضی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک علیحدہ قوم ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا تھا انگریز اور ہندو اس مطالبے کے آگے آہنی دیوار بن گئے مگر انہیں پتہ نہ تھا کہ مسلمان قوم بھی آہنی عزائم کی مالک ہے اور ان کا قائد بھی آہنی عزائم سے مرصع ہے اور پھر وہ جس وطن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ وہاں اسلامی نظام حکومت کو قائم کرنا چاہتے ہیں تو اس مقدس مطالبے کو پورا ہونے سے بھلا کون روک سکتا ہے ۔چنانچہ ہوا بھی یہی کہ ساری مخالفتیں دم توڑ گئیں دشمن زیر ہوگئے اور 14اگست 1947کو برصغیر کے مسلمان ایک اسلامی مملکت کو قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔قائداعظم کی وفات کے بعد حالات جو خراب ہوئے وہ اب تک ویسے ہی چل رہے ہیں گو کہ اب ہم ایک ایٹمی طاقت بن چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود ملک روز بروز مسائل میں پھنستا جارہا ہے تاہم اب 71ویں سالگرہ مناتے ہوئے ہمیں اپنے وطن کو سنوارنے ،نفرتیں ختم کرنے اور دیگر مسائل پر ضرور کچھ سوچنا ہوگا ۔حلیمہ عرفان ۔کراچی

ای پیپر دی نیشن