کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پاکستان کی پہلی شیدی رکن اسمبلی تنزیلہ قمبرانی نے کہا ہے کہ ان کے انتخاب پر افریقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی میں پہنچنے والی تنزیلہ قمبرانی ملک کی پہلی شیدی رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ باہر یعنی اپنے رنگ سے شیدی اور اندر سے سندھی ہیں وہ سندھ کی بیٹی ہیں‘ سندھ کا پانی پیا ہے‘ سندھ کی زمین نے انہیں طاقت بخشی ہے اس لئے وہ سندھی ہیںشیدی کمیونٹی پاکستان بننے سے پہلے یہاں آئی وہ کئی صدیوں سے سندھ میں مقیم ہیں۔ اپنے لباس کے حوالے سے تنزیلہ قمبرانی نے کہاکہ میں سندھ اور افریقہ کا مکسچر ہوں تو میرے لباس سے بھی یہ نظر آنا چاہئے۔ میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ میں سندھ اور افریقہ کا کاک ٹیل ہوں۔
تنزیلہ قمبرانی
میرے انتخاب پر افریقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا‘ تنزیلہ قمبرانی
Aug 13, 2018