کینیڈا ، مانچسٹر میں فائرنگ ، دوپولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

Aug 13, 2018

ٹورنٹو (نیٹ نیوز، صباح نیوز) کینیڈا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔مانچسٹر میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کینیڈا کے شہر فیڈرنکٹن میں پیش آیا ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری شامل ہیں۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شخص نے سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کر کے 10 افراد زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانچسٹر کے علاقے موس سائیڈ پر واقع کلیئر ماؤنٹ روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں ملوث شخص کا تعین کر رہے ہیں تاہم ایک سماجی کارکن ایرینا بیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد ملوث ہے جو لوگوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کر رہا تھا۔مانچسٹر پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں کو فائرنگ سے شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ کیریبئین کارنیول کے موقع کی مناسبت سے جمع ہوئے تھے۔
کینیڈا، فائرنگ

مزیدخبریں