زلمی آزادی کپ‘2ریجن کی فاتح ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زلمی آزادی کپ کے میچز کا سلسلہ خیبرپی کے میں جاری ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک خیبر پی کے کے تین ریجنز میں دو ریجنز کی فاتح ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ فاٹا ریجن کے فائنل میں خیبر زلمی گرینز نے بنوں زلمی بلیوز کو ایک سو تینتالیس رنز سے شکست دیدی۔ خیبر زلمی گرینز نے سات وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے ، سمیع جونئیر چھہتر اور سمیع سینئر پچپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنوں زلمی بلیوز کی ٹیم اکیاون رنز پر آؤٹ ہوگئی ،ذوالقرنین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی کے نوجوان سپر سٹار ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پشاور ریجنز کے فائنل میں نوشہرہ گرینز نے دیر زلمی گرین کو ستاون رنز سے ہرادیا۔نوشہرہ گرینز نے چھ وکٹوں پر ایک سو ترپن رنز بنائے ، رضا گیلانی پینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیر گرینز کی ٹیم چھیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...