انڈر19کرکٹ :راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو شکست دیدی

Aug 13, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، فاٹا ریجن نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہرایا۔کراچی وائٹس 37 اوورز میں 141 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ فرحان شفیق نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ۔ راولپنڈی نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ محمد اجمل نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فاٹا ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 10 رنز سے ہرایا۔ فاٹا انڈر 19 نے 156 رنز بنائے۔ یوسف خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد ظفر 56 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آفاق احمد نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں آج مزید آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ حیدر آباد اور لاڑکانہ ریجن کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور کراچی بلیوز کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں