بلاول کا شہبازشریف کو ووٹ کا جواب دینے سے گریز، زرداری اپوزیشن اتحاد پر سوال گول کر گئے، ایم این اے کارڈ بنوا لئے

Aug 13, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد سے ایم این اے کے کارڈ بنوا لئے۔ ذرائع کے مطابق زرداری اوربلاول الگ الگ گاڑیوں پر اکٹھے پارلیمینٹ ہاﺅس پہنچے، ایم این اے کی حیثیت سے اپنے کارڈز بنوانے کے لئے فارم فل کئے اور رجسٹریشن کرائی جبکہ عمارت میں موجود افراد ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ اس موقع پربلاول نے پارلیمنٹ آمد پر خوشی کا اظہار کیا مگر جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شہباز شریف کو کیسے ووٹ دیںگے تو بلاول نے جواب دینے سے گریز کیاتاہم سابق صدر سےبھی اپوزیشن کے اتحاد کے بارےمیں سوال پوچھا گیا تو وہ بھی جواب گول کر گئے۔
زرداری/ بلاول/ کارڈ

مزیدخبریں