لاہور+ٹیکسلا (سٹاف رپورٹر+قاری ولی الرحمن نمائندہ نوائے وقت سے صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں و چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے اصغر اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، غالب مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے جبران اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،نے تھانہ ڈیفنس کے علاقہ میں ارشد اور اس کی فیملی سے 10لاکھ روپے کی نقدی وطلائی زیورات، ڈاکوئوں نے شمالی چھائونی کے عدنان اور فیملی سے6لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ میں ڈاکوئوں نے عمران اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مصری شاہ میں ڈاکوئوں نے عمران اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ سے ڈاکوئوں نے نذیر سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، کاہنہ ڈاکوئوں نے آصف اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے، گارڈن ٹائون، ماڈل ٹائون، ساندہ، شاہدرہ ٹائون، لوئر مال، غازی آباد، برکی ، لیاقت آباد کے علاقوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں مالیت کی نقدی وموبائل فونز چھین لیے، گارڈ ٹائون، ماڈل ٹائون، ڈیفنس سے کاریں جبکہ مصطفی آباد، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ علاوہ ازیں ٹیکسلا شہرکے مین بازارمیںمسلح ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات، تفصیلات کے مطابق شہرمیںدن دیہاڑے درجن بھر ڈاکوئوں نے 6سے زائدصرافہ کی دکانوںکولوٹ لیا، ڈاکوئوں کی ایک ٹیم نے اسلحہ تان کر مین بازارکی راہداریوںپر قبضہ کئے رکھا جبکہ ڈاکوئوںکی دوسری ٹیم کے ارککان دکانوںکے اندرداخل ہوکر سونا اور سونے کے تیار طلائی زیورات شوکیسوںاور دیگر الماریوں سے نکال کراپنی چادروں میں پیک کرتے رہے، صرافہ بازارکے گن مینوںنے بھرپور مزاحمت کی،اورایک ڈاکو بازارکے گن مینوںکی فائرنگ سے زخمی بھی ہوگیا، لیکن ڈاکوئوں نے مین بازارکے اندرصرافہ کی دکانوں پر اپنی سینہ زوری کی بھرپوردھاک بٹھائی رکھی، اس صورتحال پرمین بازارکے دیگر دکانداروںنے خوفزدہ ہوکر اپنی دوکانیںبندکردیں،اورڈاکووںکوقابوکرنے کیلئے اپنی کارروائی کاآغازکردیا، نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ٹیکسلاکے معروف صرافہ تاجرملک ارشادصراف کے پوتے ملک حارث جمیل صراف کومزاحمت کرنے پرڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا، جسے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ میںمنتقل کردیاگیاہے، واقعہ کی اطلاع پاکرمقامی پولیس اپنے افسران سمیت موقع پرپہنچ گئی، جان ومال لٹ جانے پرپائی جانے والی عدم تحفظ کی فضانے ٹیکسلاکے شہریوںاورتاجروںکوپولیس کی غفلت اورسستی کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبورکردیا اور لوگوںکی بہت بڑی تعداد ٹیکسلاکے مین بازار اور ریلوے روڈکے ساتھ ساتھ بڑی ریلوے پھاٹک مغل مارکیٹ کے علاقہ میںجمع ہوگئی،اورہرطرف ہڑتال کاسماںبن گیا،ٹیکسلاشہرکی مین شاہراہ جوکہ ضلع ہزارہ اورضلع اٹک کوملانے کے حوالے سے بین الاضلاعی اوربین الصوبائی شاہراہ کہلاتی ہے،تمام راستوںپرٹریفک جام ہوگئی ہے اوراحتجاج کاسلسلہ بھرپور اندازسے جاری ہے،انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹرملک شکیل احمدخان،عادل علی ملک، حاجی شیرازاحمدشیرازی، سہیل محمودبٹ، ملک چن زیب صراف،حاجی محمدیوسف صدیقی،محمدایوب صراف، حاجی طارق صراف ودیگرمتاثرہ دوکانداروںنے اس واردات پرگہرے دکھ کااظہارکیا، کیونکہ پولیس نے پکڑنے کی بجائے ڈاکوئوںکے ساتھ مزاحمت کرنے والے دکانداروںکے گارڈزکواپنی تحویل میںلے لیاہے،متاثرہ دوکانداروںکاکہناہے کہ ابھی تک ہم صحیح تفصیلات نہیںبتاسکتے،کہ لٹنے والے صرافہ دوکانداروںکاکتنا بھاری مالی نقصان ہواہے، البتہ ان کاکہناہے کہ مین بازارکے اندرصرافہ کی جس قدردوکانیںموجودہیں،ان میںسے 6دوکانوںکے اندرجس قدربھی سونااورزیورات پائے جاتے تھے،نامعلوم مسلح ڈاکوسب کچھ چھین کرلے گئے،اس بڑی واردات کے بارے میںاعلی حکام کواطلاع ملنے پرراولپنڈی پولیس سے بھی سینئرافسران نے ٹیکسلاکادورہ کرکے جائے واردات کاجائزہ لیا۔
لاہور: ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لوٹ لیا، نقدی، زیورات سے محروم
Aug 13, 2018