سیاسی، لسانی، علاقائی تعصبات دفن، بھائی چارے کو فروغ دینگے: منسوب رحیمی

Aug 13, 2018

لاہور (پ ر) جامعہ حلمہ سعدیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مین چوہان روڈ اسلام پورہ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیمہ سعدیہ ٹرسٹ کے چیئرمین اور دینی و سماجی رہنما قاری محمد منسوب رحیمی نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اسی طرح وطن کی محبت جزو ایمان ہے جس کی وطن سے محبت نہیں اس کا ایمان کامل نہیں۔ انہوں نے شرکاء تقریب سے کہا کہ ہم جشن آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کریں کہ وطن عزیز پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر قسم کے مذہبی، سیاسی، علاقائی، قومی و لسانی تمام تر تعصبات اور قدورتوں کو یکسر دفن کر کے امن، اخوت، محبت اور بھائی چارے کی فضا کو بھرپور فروغ دیں۔

مزیدخبریں