اسلام آباد: عام انتخابات کو گزرے ایک ماہ بھی نہ ہوا اور ریکارڈ ردی میں بکنے لگا

اسلام آباد (آئی این پی ) عام انتخابات کو گزرے ایک ماہ بھی نہ ہوا اور انتخابات سے جڑا ریکارڈ ردی میں بکنے لگا، اسلام آباد میں تندور والے فارم 46 کی کاپیوں میں روٹیاں لپیٹ کر دینے لگے، ریکارڈ میں پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ ریکارڈ کے مطابق پریزائیڈنگ افسران نے آر ٹی ایس سے متعلق معلومات کو اہم قرار دیا۔ تربیت کے دوران الیکشن کمشن کی طرف سے فراہم کئے گئے جائزہ فارم پر پریزائیڈنگ افسران کے تاثرات موجود ہیں جن میں پریزائیڈنگ افسران کی اکثریت نے غیر اطمینان بخش کھانا فراہم کئے جانے کی شکایت کی اور کچھ پریزائیڈنگ افسران نے ٹریننگ کے مقام کو غیر تسلی بخش کہا، کسی نے جنریٹر کا انتظام نہ ہونے کی شکایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...