ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ممبرقومی اسمبلی غلام سرورخان نے کہاہے کہ من گھڑت اوربے بنیادخبروںکی اشاعت سے سازشی عناصراپنے مذموم مقاصدمیںکبھی کامیاب نہیںہوسکیںگے،انہوںنے کہاکہ 25جولائی کے دن حلقہ NA/59اورحلقہ NA/63کے عوام نے جس واضح اکثریت کے ساتھ مجھے کامیابی دلوائی ہے،بے بنیاداورجھوٹی خبروںکی اشاعت سے اس کامیابی کوشکست میںنہیںبدلاجاسکتا،انہوںنے کہاکہ حلقہ NA/59کے عوام کے پرزوراصرارپراوراپنے قائدعمران خان کی مشاورت سے حلقہNA/59کی قومی نشست ہی اپنے پاس رکھنے کافیصلہ کیاہے،اور13اگست کوقومی اسمبلی کے اجلاس میںNA/59کی نشست کاحلف اٹھارہاہوں،NA/63ٹیکسلاواہ کی نشست پرعوامی مشاورت اورقیادت کی منظوری سے امیدوارکی نامزدگی کافیصلہ کرینگے،ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیکسلاکینٹ ڈھوک وجن کی معروف شخصیت الحاج محمدعظیم خان کی رہائش گاہ پرایک خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس اجتماع میںچیئرمین حاجی محمدرفیق خان،ملک عامرصادق،راجہ رب نوازگوجرخانی،ملک عزیزاحمدکی موجودگی میںالحاج محمدعظیم خان نے نثارگروپ سے علیحدگی اختیارکرکے غلام سرورخان کے سیاسی قافلہ میںشمولیت کااعلان کیا،اس موقع پرحاجی فقیرخان،پرویزخان،عظمت خان،سیدجعفرحسین شاہ،سیدغلام عباس،سیدحسن علی شاہ،حاجی محمدنعیم خان،حاجی محمدسلیم خان،سہروش جلال،حاجی گوہررحمان،بنارس خان،عزت علی شاہ،حاجی خورشید،زبیرمحمود،سیدشیرازحسین شیرازی،راشدشاہ،نیئرعبا س بھی موجودتھے،جنہوںنے اپنی اپنی برادریوںاوردوست احباب سمیت غلام سرورخان کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے ان کے سیاسی قافلہ میںشمولیت کااعلان کیا،غلام سرورخان نے بعض اخبارات میںاین اے59کی نشست خالی کرنے کی بابت شائع کی گئی جھوٹی خبروںکی پرزورمذمت کی،اورکہاکہ غلط اوربے بنیادرپورٹنگ کرنے والے رپورٹروںکواللہ کی ذات ہی ہدایت دے،انہوںنے کہاکہ ہم اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک وقوم کی بہتری اورآئندہ آنے والی نسلوںکے مستقبل کے تحفظ کیلیئے اللہ کی رضاکوسامنے رکھتے ہوئے بڑے مقاصدکی تکمیل کرناچاہتے ہیں،جس کیلیئے ہمیںبزرگوںبھائیوںاورنوجوان ساتھیوںکی بھرپورمعاونت درکارہے،غلام سرورخان نے الحاج محمدعظیم خان اورچیئرمین محمدرفیق خان کے ساتھ ساتھ سیدجعفرحسین شاہ کے ساتھ دوبارہ قربتیںاورسیاسی رشتہ بحال کرانے کیلیئے اہم کرداراداکرنے والی شخصیات جن میںملک عامرصادق،حاجی ملک فقیر،حاجی ملک عزیزاحمد،حاجی راجہ رب نوازگوجرخانی شامل ہیں،کاخصوصی شکریہ اداکیااورکہاکہ NA/63ٹیکسلاواہ کی نشست پرہونے والے ضمنی الیکشن کو25جولائی کے الیکشن کے مقابلے میںزیادہ موثراندازکے ساتھ فتح کرنے کی طرف ہم سب کوابھی سے اپنی صفوںکومنظم کرنے کے کام کاآغازکرناہوگا۔