راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)رہنماء تحریک انصاف زلفی بخاری نے انٹر نیشنل یوٹھ ڈے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کی ہر ادارے میں شرکت ہوتی ہے پاکستان کی یوتھ کو قومی ترقی کے عمل میں خود کو منوانا چاہئے بہت کم ممالک میں نوجوانوں کی اتنی آبادی نہیں ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے، اگر اوپر ایماندار قیادت ہو تو نیچے کرپشن نہیں ہوتی ڈاکو کو پکڑا نہ جائے تو وہ ہر رات نیاڈاکہ مارے گا، زلفی بخاری نے کہا کہ سی پیک اور دوسرے منصوبوں کے لئے لیبر ہماری ہونی چاہئے، تحریک انصاف ملک میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کا سوچ رہی ہے حالیہ الیکشن پاکستان میں ایک ریوولیوشن ثابت ہوا ہے،اگلے پانچ سال نوجوانوں کے لئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی میری طرح واپس آرہے ہیں، ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس ایک عظیم لیڈر ہے، یورپ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ وہ ملک میں تبدیلی لارہے ہیں ابھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنے لیکن عوام نے تبدیلی محسوس کی ہے، دوسرے ملکوں سے پاکستان میں کاروبار کے لئے لوگ رابطے کر رہے ہیںعمران خان ایسے رہنماء ہیں جو ہر جگہ مقبول ہیں ۔