دس منٹ میں 10ہزار پودے لگانے کی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھجوائی جائیگی: ڈی ایف او

Aug 13, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں دس منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں محکمہ کے اعلٰی افسران کو مدعو کیا گیا ہے۔ ڈی ایف او چھانگا مانگا عمران ستار کا کہنا تھا کہ ملک کے 71 ویں یوم آزادی کی خوشیوں کو شان و شایان طریقے سے منانے کے لیے محکمہ جنگلات نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس منٹ میں 10 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرینگے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس ہزار پودے لگانے کی ویڈیو تیار کر کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھجوائی جائے گی۔ قریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنگلات و ماہی پروری کیپٹن (ر) اسداللہ خان ہونگے جبکہ اس موقع پر طلبہ، بالی میموریل ٹرسٹ، محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین سمیت پرائیویٹ لوگوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں