6 مسلح افراد نان کسٹم پیڈ گاڑی بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں سے چھین کر فرار

تونسہ شریف(نامہ نگار)بلوچستان سے تونسہ کے پہاڑی علاقہ کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑی کو بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے پکڑ لیا بعد میں چھ مسلح افراد گن پوائنٹ پر بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں سے چھین کر فرار ہوگئے بی ایم پی نے 6 اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ تھانہ ستہ کے اہلکاروں طارق محمود قیصرانی حفیظ اللہ قیصرانی محمد نواز قیصرانی نے بتایا کہ رات کو پہاڑی علاقہ میں گشت کر رہے تھے کہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی جس پر جعلی نمبر پلیٹ نمبر Mn14 لگا ہوا تھا کہ ملزم انور شاہ نے ہم گاڑی کو روکا تفتیش کے دوراان معلوم ہوا کہ بلوچستان سے نان کسٹم پیڈ گاڑی لے کر ملتان جارہا تھا کہ ہم نے پکڑ لی جب ہم ملزم اور گاڑی کو لے کر تھانہ ستہ جارہے تھے کہ پانچ مسلح افراد حبیب اللہ قیصرانی سکنہ بیروٹ ربنواز بزدار سکنہ فاضلہ تین نا معلوم افراد جو نقاب پوش تھے انہوں نے ہمیں دھمکی دی کہ گاڑی ہمیں دے دو ورنہ آپکو گولی مار دیں گے کیونکہ یہ گاڑی میر گہرام بادشاہ قیصرانی کی ہے مسلح افراد گن پوائنٹ پر نان کسٹم پیڈ گاڑی لے کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ ستہ نے ملزموں کے خلاف زیر دفعہ 186-353-395 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا بارڈر ملٹری پولیس کے جمعدار سردار زیاد احمد قیصرانی نے بتایا کہ یہ وقوعہ میری تعیناتی سے پہلے کا تھا تاہم بارڈر ملٹری پولیس اس وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ذمہ دار افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ادھر سردار گہرام میر بادشاہ قیصرانی نے بتایا کہ میرا نان کسٹم پیڈ گاڑی سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی مجھے علم ہے یہ مجھے بدنام کرنے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن