عمران خان نے اقتدار کیلئے ق لیگ اور ایم کیو ایم کواتحادی بنالیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوسی)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماوڈپٹی میئر اسلام آباد سیدذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن نوٹس لے ،عمران خان اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں،ڈاکو اور قاتل کا لقب پانے والی ق لیگ اور ایم کیو ایم کو عمران خان نے اتحادی بنا لیا ہے، ایم کیو ایم، ق لیگ ،لوٹے،لٹیرے بکائو گھوڑے کے ساتھ عمران خان نیا پاکستان بنائیں گے،عوام باشعور ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف نہ جھکا ہے اور نہ بکاہے،ڈیل اور این آر او کی باتیں کرنیوالے عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں،میاںنوازشریف بیمارہوکرہسپتال گیا نہ کہ ڈیل کرنے اور ہسپتال لیجانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کا تھا نہ کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا اس طرح کی بے سراپا باتیں کرنے کے عوام کو گمراہ نہیں کیاسکتا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایک طرف مسلم لیگ(ن) کے قائد پر نااہلی کاالزام لگا کر سیاست سے کنارہ کشی کامشورہ دیاجا رہا ہے تو دوسری طرف پوری پی ٹی آئی پر ایک نااہل شخص جہانگیرترین نے قبضہ کرلیا ہے،جتنے بھی معاملات ہو رہے ہیں جہانگیرترین ہی کررہے ہیں بعض معاملات میں وہ عمران خان کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت تودراصل جہانگیرترین کررہاہے عوام کو سب نظر آ رہا ہے کس طرح ایک نااہل شخص جوڑ توڑ کرکے تحریک انصاف کو اقتدار میںلانے کی کوششیں کررہاہے۔سید زیشان نقوی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو پوری طرح سے نشانہ بنا رکھاہے،مسلم لیگ(ن) ایوان بالا میں اپوزیشن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور مبینہ دھاندلی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھ کر عمران خان ٹولے کو ٹف ٹائم دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن