مظفرآباد (صباح نیوز)دارلحکومت مظفرآباد میں دریائے نیلم کے پانی کو موڑے جانے پر اپر اڈاہ کے مقام پر جوگوو مظفرآبادکے زیر انتطام علامتی احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں درجنوں چبو ں نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین نے واپڈاہ کو مظفرآباد میں درجہ حرارت کی خطرناک حد تک اضافے کا ذامہ دار قرار دیا ہے دریائے نیلم کا پانی کم ہونے سے مسائل تک اضافہ ہو گا بدبو تعفن بیماریوں کے علاوہ ماحولیاتی مسائل بڑھنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں شدید اضافہ ہو گا وزیر اعظم آزادکشمیر نوتس لیکر مظفرآباد کیلئے تین جھلیوں پبلک پارکس بنانے کے احکامات دیں نیلم جہلم پراجیکٹ والوں نے3جھیلوں کے پیسے حکومت آزادکشمیر کو دے دیئے ہین ان کو اب نہ بنانا لمحہ فکریہ ہے مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ویک اپ مظفرآباد سعید انجم مغل‘امتیاز مغل‘راہنماء تاجر ایسوایسن شوکت نواز میر‘مصطفے لالا‘فیصل کشمیری‘راشس مغل‘راجہ ممتاز خان و دیگر نے کہاکہ واپڈاہ مظفرآباد کی عوام کے صبر کا امتحان نہ لے ہم کسی پراجیکٹ کے خلاف نہیںں ہیں لیکن اپنا حق مانگنے میں بزدلی کا مظاہرہ نہیں کریں گے نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل ہو چکی ہے لیکن حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے مظفرآباد کے لوگ عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیںپانی کم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں5سے7فیصد اضافہ ہو گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہین جب وزیر اعظم آزادکشمیر اپوزیشن لیڈر تھے تو انھوں نے کہاکہ تھا کہ جب تک مظفرااباد کے عوام کے مطالبات حل نہیں ہوں گے ڈیم مٰن پانی نہیں بھرنے دونگا راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر ہیں وہ مظفرآباد کی عوام کے حال پر رحم کریں اور مطفرآباد کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کا حکم جاری کریں احتجاجی مطاہرے میں بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھاکہ پانی ہمارا مستقبل ہے ہمارے مستقبل کوو بچاؤ حکومت آزادکشمیرنیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے جاری این او سی کی شرائط پر عمل درآمد کرائے اور شیر میں پانی بچانے کیلئے جھلیںں بنائے مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی پانی کی کمی کا سدباب کیا جائے درجہ حرارت بڑھنے سے ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
مظفرآباد میں دریائے نیلم کے پانی کو موڑے جانے پر احتجاجی مظاہرہ
Aug 13, 2018