نیلم، محکمہ تعلیم گھرسٹ تعلیمی ادارے ختم کرنے میں ناکام، طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا

نیلم ( نامہ نگار ) محکمہ تعلیم نیلم میں گھوسٹ تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن نہ ہوسکا طویل عرصہ سے طلبہ کے بغیر اداروں میں فرضی ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے ایسے پرائمری اداروں میں دو سے تین اساتذہ تعینات ہیں جہاں گذشتہ تین سال سے ایک بھی طالب علم نہیں جبکہ بعض ایسے ادارے جہاں 100 کے قریب طلبہ حاضر ہونے کے باوجود صرف ایک استاد تعینات سپیکراسمبلی نے گھوسٹ ادارے کے بجائے درجنوں طلبہ والے ادارے کو شفٹ کرنے کا حکم دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین سال سے پرائمری سکول جھاگ پاہین میں تین اساتذہ جبکہ طلبہ کی تعداد صفر ،پرائمری سکول جھاگ بالا میں دو اساتذہ طلبہ صفر،پرائمری سکول گھٹی تین اساتذہ طلبہ کی تعداد 54 ہے جبکہ پرائمری سکول منہاں میں ایک ٹیچر اور طلبہ کی تعداد 100 سپیکر اسمبلی نے گھوسٹ اداروں سے سٹاف زیادہ تعداد والے اداروں میں شفٹ کرنے کے بجائے پرائمری سکول گھٹی جہاں طلبہ کی تعداد 54 ہے کے سٹاف کو شفٹ کرنے کا حکم دے دیا جس سے طلبہ کا مستقبل سوالیہ نشان بن چکا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن اداروں میں ایک بھی بچہ زیرتعلیم نہیں وہاں کا سٹاف پرائمری سکول منہاں میں شفٹ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...