بلیو ورلڈ سٹی غیر قانونی سکیم قرار ،سپانسرز کو قانونی نوٹس جاری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آرڈی اے نے اتوار کو مزید ایک ہائوسنگ سکیم کوغیر قانونی قرار دے دیا ڈائریکٹر میٹرو پو لیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئر نگ جمشید آفتاب نے بتایا کہ بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی سکیم قرار دے کر اسے اس کے سپانسرز کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی آر ڈی اے سے منظور شدہ نہیںہے اس سلسلے میں مالکان سکیم کو قانونی نوٹس بھی دے دئیے گئے ہیںآر ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر آر ڈی اے کی حدود میں ہاؤسنگ سکیمز ، اپارٹمنٹ پراجیکٹس یا کمرشل عمارات کی ماریکٹنگ کمپنیوں ،ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں ، پرائیویٹ لیمٹیڈ کمپنیوں ،سول پروپرائٹر شپس وغیر ہ کے ذریعے مارکیٹنگ اور ڈیویلپمنٹ غیر قانونی ہے دریں اثناء آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے میٹرو پو لیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئر نگ ڈائریکٹوریٹ کو ہداانہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس ہائوسنگ سکیم میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں آر ڈی اے نے مزید قرار دیا کہ بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کو بھی ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیا جاتا ہے کہ سکیم کی بلا اجازت مارکیٹنگ کو فوری طور پر روک دیں اور اس کے لیے باضابطہ منظوری /این او سی کے حصول کیلئے آر ڈی اے سے رابطہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...