پندرہویں قومی اسمبلی کاافتتاحی اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں جاری ہے۔قومی اسمبلی کے سبکدوش ہونیوالے اسپیکر ایازصادق نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔قومی اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کاانتخاب بدھ کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی کل تک قومی اسمبلی کے سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے اسدقیصر جبکہ گیارہ سیاسی جماعتوں پرمشتمل مشترکہ حزب اختلاف نے سیدخورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیاہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد158تک پہنچ گئی ہے۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس مجموعی طورپر82نشستیں، پاکستان پیپلزپارٹی 53،متحدہ مجلس عمل پندرہ، ایم کیو ایم پاکستان سات، پاکستان مسلم لیگ ق پانچ، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پاس چارنشستیں ہیں۔