اسلام آباد : اداکارہ ماریہ واسطی 14 اگست کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ ماریہ واسطی 14 اگست 1970ء کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا اور اب تک سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ گندمی رنگ اور دلکش نقوش کے باعث انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر اپنی شناخت قائم کر لی ۔ ماریہ واسطی 14 اگست کو یوم پاکستان کے ساتھ اپنی سالگرہ کا بھی کیک کاٹیں گی۔
اداکارہ ماریہ واسطی یوم آزادی پر اپنا48واں یوم ولادت منائیں گی
Aug 13, 2018 | 16:05