بادام, اخروٹ کا روزانہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے:ماہرین صحت

آسٹریلیاکے ماہرین صحت نے کہاہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے‘آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فارگلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن ودکے مطابق اعدادوشمار اورلیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہواہے کہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا6 فیٹ کا اہم جزپایاجاتاہے ان لوگوں میں ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے پیداہونے کا خطرہ دیگرلوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہوجاتاہے۔

ای پیپر دی نیشن