ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں سے منسوب ہونے کے باعث مذہبی عقیدت اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔