مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ پیرسے کرفیونافذ،فون اورانٹرنیٹ کی سروس معطل

Aug 13, 2019 | 10:52

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ پیرسے سخت کرفیونافذ ہے اورفون اورانٹرنیٹ کی سروس معطل ہے جب بھارت نے یکطرفہ طورپرآئین کے آرٹیکل تین سوسترکومنسوخ کرنے کااعلان کیاتھا۔بی بی سی کے مطابق بھارت نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اعلان سے پہلے جموں وکشمیر میں فوج کے ا ضافی دستے تعینات کئے۔مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں نے مواصلات کی مکمل پابندیوں اورسخت سیکیورٹی میں عیدالاضحی منائی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے مقامی مساجد میں عید کی نمازادا کی کیونکہ کرفیو کی سخت پابندی کے باعث دارالحکومت سرینگرکی مرکزی مسجد جانے کی اجازت نہیں تھی۔
 

مزیدخبریں